حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لوک سبھا انتخابات 2024 میں جموں کشمیر سے جیت حاصل کرنے والے رہنماوں کو شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ذوالفقار جعفری نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں سرزمین کشمیر کے اہم ترجمان قرار دیا۔
مولانا ذوالفقار جعفری نے اپنے بیان میں اننت ناگ راجوری نشست پر معروف لیڈر میاں الطاف احمد لاروی ، سرینگر حلقہ سے انقلابی لیڈر آغا روح اللہ مہدی، جبکہ بارہمولہ نشست سے کشمیری محبوب لیڈر انجینئر رشید کی شاندار کامیابی پر ان تمام لیڈران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیری عوام کا بہترین ترجمان بتایا۔
مولانا موصوف نے امید ظاہر کی کہ ان شاءاللہ یہ تمام لیڈران ہندوستانی پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کی آواز بن کر کشمیری عوام کے مسائل کو ملکی سطح پر اجاگر کریں گے۔